آج سی بی آئی نے وائی ایس آر کانگریس کے صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی کے غیر
محسوس اثاثہ جاس کیس میں ایک اور چارج شیٹ داخل کی۔ جو کہ گیارہویں چارج
شیٹ ہے۔ آنجہانی وزیر اعلی وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے دور میں امکنہ کی
تعمیرات میں اندو نامی کمپنی کو سونمکر بد عنوانی کا ارتکاب کیا گیا۔
اس
چارج شیٹ میں 14ملزمین کے ناموں کو شامل کیا گیا۔ جس میں جگن موہن ریڈی
ملزم نمبر 1ہیں۔ اس چارج شیٹ کے تحت یہ الزام لگایا گیا کہ اندو نامی کمپنی
کو قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کم قیمت میں اراضیات مختص کی گئیں ۔
جسکے تحت یہ کمپنی جگن موہن ریڈی کی کمپنی میں70کروڑ روپئے کی صنعت کاری
کی ہے۔